19 جنوری کو سکول کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم نےبتا دیا

Jan 15, 2026 | 13:36:PM
 19 جنوری کو سکول کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم نےبتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)شدید سردی کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا،سکولوں کے طلباء اور والدین تاحال گومگو کیفیت کا شکار ہیں کہ 19 جنوری کو سکول کھلیں گے یا نہیں؟اس حوالے  سہے وزیر تعلیم کا واضح بیان سامنے آ گیا ہے۔

وزیر تعلیم سکندر حیات نےبتایا ہے کہ   19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے،موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں حیران کن کمی
وزیر تعلیم سکندر حیات  کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30 چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30 میں سے 27 چھٹیاں گزار چکے ہیں۔