جماعت اسلامی  نے  پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف "عوامی ریفرنڈم"کیمپین شروع کر دی

Jan 15, 2026 | 17:53:PM
 جماعت اسلامی  نے  پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)  جماعت اسلامی  نے  پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف "عوامی ریفرنڈم"  کے نام سے کیمپین شروع کر دی۔ اس کیمپین کا آغاز ٹاؤن شپ میں کالج روڈ کے بٹ چوک سے کیا گیا۔ 

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے بٹ چوک میں عوامی ریفرنڈم کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں جمع جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، ذکر اللہ مجاہد، قیصر شریف، وقاص بٹ، خالد بٹ، شکیل ترابی، ساجد ناموس،عامر نثار، وسیم قریشی،  فرحان شوکت، رشید ترابی اور جماعت اسلامی کے دوسرے مقامی رہنما اور کارکن بھی کیمپ پر موجود تھے۔   جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے بھی اس عوامی ریفرنڈم میں حصہ لیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ریفرنڈم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا، آج سے پنجاب بھر میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ اس ریفرنڈم  سے کروڑوں لوگوں کی رائے کا پتا چلے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا، لاہور پاکستان کا دل ہے ڈیڑھ کڑور آبادی کا شہر ہے اسکی میٹرو پولیٹن حیثت ختم کی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے اپنی پارٹی کی پالیسی کا اعلان کیا کہ تمام مالیاتی، سیاسی اور انتطامی اختیارات عوامی نمائندوں کو دیئے جائیں گے۔

حسافظ نعیم الرحمان نے کہا، پاکستان میں کوئی دوسری جماعت عوامی ایشو پر بات نہیں کرتی۔ جماعت اسلامی نیشنل اور انٹرنیشنل ایشوز پر بات کرتی ہے۔ جمہوریت کی نرسری مقامی حکومتیں ہوتیں ہیں۔ انہوں نے ایسا نظام بنایا ہے جس سے ہارس ٹریڈنگ ہو۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا،  وہ حکمران ہیں جو سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں پر انسانوں کی منڈی لگاتے ہیں۔ انہوں نے چار بار ایکٹ میں تبدیلی کی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔ یہ ایکٹ کے زریعے الیکشن کو ٹالتے ہیں۔ عوام کے چار سے پانچ سال عوام کے کھا  گئے ہیں۔

چاروں صوبائی حکومتیں اختیارات دینے کے لیے راضی نہیں

اسلام آباد میں پانچویں بار یہ ایکٹ لے آئے ہیں

خاندان کی اجارہ داری اور اپنے لوگوں کی خوشامدیوں کو آگے لاتے ہیں

یہ ریفرنڈم ہر جگہ پر ہونا چاہیے چیمبر، کالجز ،یونیورسٹیز سمیت مارکیٹوں اور دوکانوں میں راۂے لی جائے

ہم اس ریفرنڈم کے رزلٹ کو منصورہ میں اعلان کریں گے

پھر رائے شماری کے رزلٹ کے بعد یہ اعلان ہو گا کہ پنجاب اسمبلی کا گھیراو کیا جائے
[4:58 PM, 1/15/2026] Iftikhar Ramey: Hassan Ali