مرغی کی قیمت میں کہیں کمی تو کہیں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورمیں مرغی اورانڈے مزیدمہنگے ہوگئے۔
لاہورکی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو ہے جبکہ صافی گوشت 700 روپے سے زائد اور بون لیس 750 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ برائلر کا فارم ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ تھوک کی قیمت 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو وقت کی روٹی آزمائش بن گئی، آٹا مزیدمہنگاہوگیا
دوسری جانب فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 330 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم بازار میں انڈے 350 سے 370 روپے فی درجن کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔