دو وقت کی روٹی آزمائش بن گئی، آٹا مزیدمہنگاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فضیل احمد)فیصل آباد میں دو وقت کی روٹی عام آدمی کیلئے آزمائش بن گئی اورآٹے کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں۔
صنعتی شہرمیں15 کلو آٹے کا تھیلا2ہزار200 روپے تک پہنچ گیاجبکہ20 کلو آٹے کا تھیلا2 ہزار640 روپے میں دستیاب ہے۔
شہرمیں ایک من آٹا5 ہزار300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، شہریوں نے آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر 250 روپے سے نیچے آنے کی پیش گوئی سامنے آگئی
چکی کا آٹا 135روپے سے 140روپے فی کلو مل رہاہے،شہریوں کاکہناہے کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے لیکن وہی غریب کی پہنچ سے دور ہے۔