بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم کا پہلا بیان

Jan 15, 2023 | 17:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم کا پہلا بیان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے پُرامن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی رابطے پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمے داری حلقہ بندیاں ہیں، ادارے نے اپنی ذمےداری پوری نہیں کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔