لاہور میں حاملہ خاتون کو ریپ کرنے والے دو افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں پولیس نے ایک کیٹرنگ کمپنی کی ملازم حاملہ خاتون کو ریپ کرنے والے دو افراد کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ خاتون ایک کیٹرنگ کمپنی میں ویٹر س کی حیثیت سے کام کرتی تھی۔ اس کیٹرنگ کمپنی کے مالک نے خاتون ملازمہ کو کام کے بہانے سے ڈیفنس روڈ پر واقع ایک گھر میں بلایا۔ وہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو ریپ کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کنے بتایا ہے کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان دونوں ملزموں کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی شہربانو نقوی نے واضح کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام
یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کا خوف؛ بھارتی بیٹر اس کی بال کھیلنے سے انکار کریں گے تو کیا ہوگا؟ ایکسپرٹ کا جواب آگیا