لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

Feb 15, 2023 | 11:21:AM
لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جیل روڈ پر سروسز ہسپتال کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 51 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس مقابلہ، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

پولیس نے بتایا کہ 51 سالہ زخمی رضوان کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔