کراچی: پولیس مقابلہ، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

Feb 15, 2023 | 11:11:AM
کراچی: پولیس مقابلہ، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) کراچی کی اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ میں مقابلے میں 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول اور لوٹی ہوئی رقم 15 لاکھ روپے برآمد ہوئی ہے۔

مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت گینگ نے 6 فروری کو گلشنِ حدید سے واردات میں 47 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: خانیوال، الکوحل کی اسمگلنگ ناکام، 3 ملزمان گرفتار

مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد سجاول، امیر خان، محمد شاہد، محمد صابر اور غلام محمد شامل ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں کے 2 ساتھی شعیب اور معین موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش شاہ لطیف ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اورنگی ٹاؤن اور کراچی کے دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔