معروف فلم ہیرا پھیری کے مداحوں کیلئے خوشخبری

Feb 15, 2023 | 08:57:AM
ہیرا پھیری
کیپشن: ہیرا پھیری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم ہیرا پھیر  ی ایک بار پھر سے آنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیرا پھیری کے مشہور کردار سنیل شیٹی، پاریش راول اور اکشے کمار ہی اس فلم کا حصہ ہوں گے ۔ اطلاعت کے مطابق سنیل اور پریش نے فیروز ناڈیاڈوالا سے ’کامیڈی فرنچائز کے تیسرے حصے  ہیرا پھیری کا دوبارہ جائزہ لینے‘ کے لیے ملاقات کی ہے ۔ 

دونوں اداکاروں نے 11 فروری کو ایمپائر اسٹوڈیوز میں پروڈیوسر کے ساتھ کافی دیر تک میٹنگ کی۔اگرچہ فلم کے ڈائریکٹر کو ابھی لاک کیا جانا باقی ہے، لیکن اسے جلد ہی بنایا جائے گا، اورجلد ہی اس کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔

24 سال اور 160 سے زیادہ فلموں کا تجربہ رکھنے والے فلم انڈسٹری کے نوجوان تجربہ کار گریش جوہر نے منگل کو اس کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا ۔

 یہ خبر سن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی اور انہوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے  کیونکہ ان کا پسندیدہ کردار جو اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔