بڑی واردات، ڈاکوؤں نےبینک عملے سے 9 کروڑ 10 لاکھ روپے چھین لیے

Feb 15, 2023 | 00:03:AM
 بڑی واردات، ڈاکوؤں نےبینک عملے سے 9 کروڑ 10 لاکھ روپے چھین لیے
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوشہرہ ورکاں کے علاقے تھانہ تتلےعالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر  بینک عملے سے 9 کروڑ 10 لاکھ روپے چھین  لئے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ تتلےعالی کے علاقے ڈیرہ جوگی والا  کے قریب الفلاح بینک  کے ڈرائیور وقاص ، اظہار  اقبال اور سپر وائزر تجمل  شیخوپورہ الفلاح بینک سے کیش لیکر گوجرانولہ جا رہے تھے  کہ5 مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک  لیا اور9 کروڑ 10 لاکھ روپے چھین کر فرار  ہو گئے۔

مزاحمت پر بینک ڈرائیوروقاص  زخمی ہو گیا جسے گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، اطلاع ملتے ہی سی پی او گوجرانولہ ، ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں ایس ایچ او تھانہ تتلےعالی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔