پتھر کے ٹکڑے پر ’بسم اللہ‘کروڑوں سال پہلے کس نے لکھا؟

Feb 15, 2022 | 10:10:AM
پتھر کے ٹکڑے پر بسم اللہ کس نے لکھا
کیپشن: پتھر کے ٹکڑے پر بسم اللہ کس نے لکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکی میں کان کی کھدائی کے دوران پتھر کے ٹکڑے پر قدرتی طور پر بسم اللہ لکھا ہوا ہے جو کہ کروڑوں سال قدیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق استنبول تُرک صوبے انطالیہ میں سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کے دوران پتھر کے ایک ٹکڑے پر ’بسم اللہ‘ جیسی عبارت دریافت ہوئی ہے جس نے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

 خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق، ماربل کا یہ ٹکڑا 19 کروڑ 50 سال قدیم ہے جس پر نشانات ایسی قدرتی ترتیب اختیار کر گئے ہیں کہ جیسے کسی نے اس پر ’بسم اللہ‘ لکھ دیا ہو،سنگِ مرمر کا یہ ٹکڑا چند روز پہلے تاسکیگی قصبے کے قریب سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کرتے دوران مزدوروں نے پہلی بار دریافت کیا تھا جس میں انہیں واضح طور پر ’بسم اللہ‘ کی عبارت دکھائی دی۔  پتھر کا یہ ٹکڑا فوری طور پر سلیمان دیمیرل یونیورسٹی بھجوا دیا گیا تاکہ اس کا مزید معائنہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم خبر

یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ سنگِ مرمر کے اس ٹکڑے میں کسی قسم کی جعلسازی نہیں بلکہ اس پر دکھائی دینے والی ’بسم اللہ‘ کی عبارت مکمل قدرتی طور پر نمودار ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماربل کا یہ ٹکڑا آج سے 15 کروڑ 90 لاکھ سال پہلے وجود میں آیا تھا اور ’بسم اللہ‘ جیسا نقش بھی اسی دوران پتھر میں بن گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن غصہ میں لال پیلے، وجہ کیا بنی؟

ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ پتھر اور اس سے ملحقہ چٹانیں وجود میں آرہی تھیں تو انطالیہ کا یہ علاقہ سمندر کی تہہ میں تھا، جبکہ وہ ڈائنوسار کا زمانہ تھا۔