موسم کے حوالے سے اہم خبر

Feb 15, 2022 | 09:07:AM
موسم کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: موسم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی  کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد جبکہ اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔مری ، گلیات اور گردونواح میں بوندا باندی ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار اور با لا ئی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، کو ہستان، چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش برف باری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول 8 روپے50 پیسے بڑھانے کی تیاری
دوسری جانب لاہور کا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع صاف رہے گا، آئندہ ہفتے میں بارشوں کی کوئی پیش گوئی نہیں۔ شہر کی فضا آج بھی آلودہ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 206 ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کا منگیترکے کنسرٹ پر ڈانس۔ ویڈیو وائرل