امریکی صدرجوبائیڈن مقروض نکلے ذاتی گھر بھی رہن رکھوا چکے ، اثاثوں کی تفصیلات جاری

May 16, 2024 | 20:40:PM
امریکی صدرجوبائیڈن مقروض نکلے ذاتی گھر بھی رہن رکھوا چکے ، اثاثوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) امریکا میں امسال ہونے والے ا نتخابات سے قبل امیدواروں کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ چل بائیڈن کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جو بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے،امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے، امریکی صدر ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کے مقروض ہیں اور صدر بائیڈن نے اپنا گھر رہن بھی رکھا ہوا ہے،دستاویزات کے مطابق جِل بائیڈن پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کا قرض واجب الادا ہے جبکہ صدر بائیڈن کی آمدن میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران میں جمعہ اور ہفتہ کوچھٹی ہوگی،پارلیمنٹ نے منظوری دیدی