پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ قائم

May 16, 2024 | 19:33:PM
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  آج نیا ریکارڈقائم ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈانڈیکس 266 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،161 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 194 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 40 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75ہزار29 جبکہ کم ترین سطح 74ہزار450 پوائنٹس رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونا 2400 روپے فی تولہ مہنگا