طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی 

May 16, 2024 | 18:29:PM
طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی 
کیپشن: طارق بشیر چیمہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے نازیباالفاظ پر زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے،جس پر اپوزیشن رہنما اور زرتاج گل سپیکر ہاو¿س پہنچ گئے اور اپنااحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سیشن تک اسمبلی رکنیت معطلی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیان پر زرتاج گل سے معافی مانگ لی،طارق بشیر چیمہ نے معافی سپیکر چیمبر مانگی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طارق چیمہ کو کل کے اجلاس کیلئے معطل بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس بنچ بھی تشکیل دیدیا گیا، کون سربراہی کرےگا؟ اہم خبر آ گئی