خواجہ محمد آصف سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت  پر زور

Dec 15, 2025 | 19:09:PM
خواجہ محمد آصف سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت  پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) فری سینی ویراتنے کی ملاقات،وزیر دفاع نے دونوں ممالک کو کثیرالجہتی تعلقات کے مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہپاکستان سری لنکا کو ایک اہم علاقائی ملک سمجھتا ہے، سری لنکا علاقائی اور عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے،  پاکستان سری لنکا کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔

'ملاقات میں سری لنکا کے ہائی کمشنر  نے حالیہ بروقت انسانی امداد اور مدد کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کیا۔سری لنکن سفیر نےانسداد دہشت گردی میں مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف  کیا۔سری لنکن سفیر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی سے ملاقات کا دن،وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال