آج کا پکوان: پنیر بھرے پین کیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو پنیر بھرے پین کیک بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔
پنیر بھرے پین کیک بنانے کیلئے درکار اجزا:
میدہ3ے 4کپ، دودھ 3ے4 کپ، انڈے3عدد، تیل تلنے کیلئے، پیاز ایک عدد باریک کٹا ہوا، اخروٹ2 بڑے چمچے (باریک کٹے ہوئے)، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، بریڈ کا چورا2کپ، گھی 3 بڑے چمچے، پنیر 300؍ گرام (باریک کٹا ہوا)، بادام 2؍ بڑے چمچے (باریک کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ:
انڈے، نمک، میدہ اور گھی میں مناسب مقدار میں دودھ ڈال کر مرکب تیار کر لیں اور 20؍ منٹ کیلئے الگ رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی لگا کر تیار شدہ مرکب کا ایک بڑا چمچہ ڈال کر دونوں طرف سے سنہرا تل لیں اور فرائنگ پین میں سے نکال لیں۔
پین کیک تیار ہے، اب پنیر، پیاز، اخروٹ، اور بادام کو آدھے پین کیک میں بچھا کر کناروں کو آپس میں باقیماندہ مرکب سے جوڑ دیں۔
پھر اس پین کیک کو مزید تہہ کرکے تکونی شکل بنا لیں اور مرکب سے جوڑ لیں۔
تمام تکونوں پر برش سے انڈا پھینٹ کر لگائیں، پھر بریڈ کا چورا لگائیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ سنہرا ہونے پر ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم پیش کریں۔
فلنگ کی تیاری کا دوسرا طریقہ:
پیاز کو گھی میں ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ بادام اور اخروٹ کو علاحدہ علاحدہ خشک بھون لیں۔ اب گھی میں پنیر، ڈرائی فروٹ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملا لیں۔ فلنگ تیار ہے۔