جیل میں قیدمیانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک

Dec 15, 2025 | 14:46:PM
جیل میں قیدمیانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیل میں قیدمیانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سال 2021 سے جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے کاکہناہے کہ والدہ کی صحت کے بارے میں فکرمند ہوں۔
سوچی کے بیٹے کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک تھی ،تاہم اب ان کی صحت سے متعلق کچھ نہیں معلوم اور نہ مجھے یہ معلوم ہےکہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔ 


آنگ سان سوچی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ امیدہے آنگ سانگ سوچی کی رہائی اس ماہ میانمار کے انتخابات کے دوران ہوجائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا دہشتگردی،بھارت بے نقاب!
خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2021 میں میانمار کی فوج نے گرفتار کیا تھا اور وہ اشتعال انگیزی،بدعنوانی،انتخابی دھاندلی سمیت دیگرجرائم میں 27 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔