ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی،اس دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا ہے،اس پرجج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ ابھی اس کو پرسوں کے لیے رکھ لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیں گے کیا آرڈر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 20 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔