حکومت نے 20 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نےپہلےبیس ماہ میں کتناقرضہ لیا؟اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
موجودہ حکومت کےابتدائی بیس مہینوں کےدوران قرضوں میں بارہ ہزار ایک سو انہتر ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،قرضوں میں یہ اضافہ مارچ دوہزارچوبیس سے لیکراکتوبر دوہزارپچیس کےدوران ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024سے اکتوبر2025کے20مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں11ہزار 300 ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 869رب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر2025تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوگیاجبکہ فروری2024تک وفاقی حکومت کےقرضے64ہزار810ارب روپے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675ارب روپےتھاجو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر53ہزار975ارب روپے ہوگیا،اسی طرح فروری2024تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار134ارب روپے تھااور اکتوبر2025تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ23ہزارارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔