عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام، تسنیم حیدر شاہ نے شریف فیملی کیخلاف بیان ریکارڈ کرا دیا

Dec 15, 2022 | 21:30:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، قتل کی سازش، الزام، تسنیم حیدر شاہ، شریف فیملی، بیان ریکارڈ،
کیپشن: تسنیم حیدر شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام میں تسنیم حیدر شاہ نے شریف فیملی کیخلاف لندن پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
تسنیم حیدر شاہ نے کہاکہ سی آئی ڈی پولیس نے بیان کیلئے طلب کیاتھا،طارق چودھری اور بیرسٹر مہتاب عزیز بھی میرے ہمراہ تھے،سی آئی ڈی پولیس کو اپنے الزامات کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا اور شواہد بھی دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کےلئے طارق چودھری نے درخواست دے رکھی ہے،تسنیم حیدر شاہ اس درخواست میں بطور گواہ ہے،پولیس نے تسنیم حیدر شاہ کے وکیل سے شواہد کے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار