مشہور بھارتی اداکارہ نے اپنے جِم ٹرینر سے شادی کرلی

Dec 15, 2022 | 18:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  مشہور بھارتی اداکارہ نے اپنے جِم ٹرینر سے شادی کرلی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے جِم ٹرینر شاہنواز شیخ سے شادی کرلی۔دیوولینا اسٹار پلس کے طویل عرصہ چلنے والے مقبول ڈرامے ' ساتھ نبھانا ساتھیہ' میں گوپی مودی کا کردار ادا کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

بھارتی نجی میڈیا کے مطابق دیوولینا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ِجم ٹرینر شاہنواز کے ساتھ شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے اپنے تمام مداحوں کو حیران کر دیا۔شادی کی تقریب  ممبئی کے قریب ہل اسٹیشن لوناوالا میں منعقد ہوئی۔

 دیوولینا نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں اور شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'چراغ لے کر بھی ڈھونڈتی تو تم جیسا نہیں ملتا، تم میرے درد اور دعاؤں کا جواب ہو'۔

واضح رہے کہ دیوولینا اور شاہنواز شیخ کئی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔