استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری

Dec 15, 2022 | 17:53:PM
فائل فوٹو
کیپشن: استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور ڈاکٹر زوس نے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری  کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اس گانے کے بول کر کر یسک نے جبکہ رکی رک نے گانے کی ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔ گانے میں بین الاقوامی ماڈلز بھی نظر آئیں گی۔ گانے کی ویڈیو کو مراکش میں شوٹ کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے طویل مدت کے بعد اپنا سولو سونگ پیش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 2014 میں میوزک ڈائریکٹر سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کی شان دار البم بیک ٹو لو بھی ریلیز کر چکے ہیں۔ 

اس البم کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ نے دنیا بھر میں پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کیے اور سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔