استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کا حوصلہ ، عثمان بزدار

Dec 15, 2020 | 15:14:PM
استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کا حوصلہ ، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم  میں نہ استعفے دینے کی ہمت ہے اور نا ہی لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ  ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے، عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔


 عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفا سیاست بھی بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اُکھڑ چکے ہیں، عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں ہے۔