ثابت ہو گیا بھارت میں فیس بک آزاد نہیں، راہول گاندھی

Dec 15, 2020 | 12:42:PM
 ثابت ہو گیا بھارت میں فیس بک آزاد نہیں، راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت کی بڑی سیاسی جماعت  کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں فیس بک سے متعلق شائع ہونے والی ایک خبر کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت میں فیس بک آزاد نہیں ہے بلکہ وہ بی جے پی اور  آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نےایک  ٹویٹ میں کہا ہے  کہ" ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت میں فیس بک پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا کنٹرول ہے"۔کانگریس  رہنما نے وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے ایک ٹی وی نیوز کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے کاروبار بلا تعطل جاری رکھنے اور اپنے دفاتر نیز ملازمین کی سلامتی کو دیکھتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں کی اشتعال انگیز ویڈیو پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
 رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کرنے پر حکمران بی جے پی کے ساتھ فیس بک کے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ تھا، اسلئے اس نے بجرنگ دل کی اشتعال انگیز ویڈیو کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اگر فیس بک نے بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی ہوتی تو اس کمپنی کو اپنے کام کاج جاری رکھنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا اور ساتھ ہی اس کے ملازمین اور دفاتر کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔