کراچی: لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ جرمانہ

Aug 15, 2025 | 15:27:PM
کراچی: لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کی ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی اغوا، گینگ ریپ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کو 50 سال قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں لڑکی سے گینگ ریپ، اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جج نصیر نور خان نے ملزم شہباز عرف شبی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 50 سال قید اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا۔

استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ جون 2021 میں 15 سال کی لڑکی چیزیں خریدنے باہر نکلی تھی، ملزم نے اسے کہا کہ تمہارے باپ پر تشدد کیا جا رہا ہے، ساتھ چلو راستے میں ملزم نے اسے نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کردیا اور نامعلوم جگہ لے جا کر دو شریک ملزمان کے ساتھ اُسکے ساتھ ریپ کیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کے باپ کو دھمکایا کہ اپنی بیٹی بھیج دیا کرو ورنہ اُسکی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں، لڑکی کے والد نے تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کروایا۔

عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی نے متاثرہ لڑکی پر بھرپور جرح کی تاہم لڑکی کے بیان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

عدالت نے شریک ملزم مبشر خلیل کے حوالے سے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مبشر خلیل دفاعی ادارے کا ملازم تھا، عدالت سے اجازت لیے بغیر اُسکی کسٹڈی دفاعی ادارے کے حوالے کردی گئی، آئی جی سندھ ایک ماہ کے اندر اس پر رپورٹ جمع کروائیں۔