وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کانشان امتیازملنے پر اظہار تشکر
یہ ایوارڈ قوم کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کے نام کرتاہوں،ایکس پر پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےنشان امتیاز کا اعزاز ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ نشان امتیاز سے نوازنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشان امتیاز کا اعزاز شہداء اور ان کے بہادر لواحقین کے نام کرتے ہوئے کہاکہ اللہ ہمیں مزید لگن کے ساتھ وطن کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہانشان امتیاز سے نوازنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، میں یہ ایوارڈ اپنی قوم کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو وقف کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں اور بھی زیادہ لگن کے ساتھ وطن کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔