وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور:سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔