سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نےشوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

Aug 15, 2025 | 11:18:AM
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نےشوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نےشوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نےشوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نےشوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کی ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا اشارہ تھا کہ یہ ان کے خاوند اور گرل گرینڈ کی تصویر ہے،تاہم ایشلی بائیڈن نے کچھ دیر بعد یہ اسٹوری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈمپل کوئین ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن کی سوشل میڈیا سٹوری اور طلاق کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔