ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اُن کی موت 14 اگست کو ہوئی جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
جیف بیزوس نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی والدہ کی موت (سوچ، حرکت، مزاج اور رویے کو متاثر کرنے والی بیماری) کی وجہ سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس کی والدہ کو 2020 میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان آج اہم ملاقات
جیف بیزوس کے مطابق آخری لمحات میں والد، بچے، پوتے اور دیگر والدہ کے ساتھ تھے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جیکی بیزوس نے پسماندگان میں بیٹے جیف بیزوس، مارک جبکہ بیٹی کرسٹینا بیزوس اور شوہر مائیک بیزوس کو چھوڑا ہے۔
علاوہ ازیں ان کے 11 پوتے اور ایک پڑپوتی بھی ہے۔