امریکی صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان آج اہم ملاقات

Aug 15, 2025 | 09:05:AM
امریکی صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان آج اہم ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین امن معاہدہ کر لیں گے، پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں اگلی ملاقات بھی طے کروں گا، دوسری ملاقات میں میرے ساتھ صدر پیوٹن، صدر زیلنسکی اور کچھ یورپی رہنما بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ:آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

ٹرمپ نے کہا کہ امن بہت اہم ہوتا ہے پاکستان اور بھارت کی طرف دیکھیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 6 یا 7 طیارے گرے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک جوہری تنازع کی طرف جانے کیلئے تیار تھے، اس لڑائی میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، ہم نے بہت اچھے طریقے سے یہ تنازع حل کرایا۔