برازیلین فٹبالر نیمار کا سعودی فٹبال کلب الہلال سے معاہدہ ہوگیا

Aug 15, 2023 | 15:17:PM
برازیلین فٹبالر نیمار کا سعودی فٹبال کلب الہلال سے معاہدہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی فٹبال کلب الہلال نے برازیلین فٹبالر نیمار کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے خرید لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال نے نیمار کے لیے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 98.6 ملین ڈالرز کی ڈیل کی ہے,رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ٹاپ سکورر نیمار الہلال میں ذاتی شرائط پر شامل ہونے والے تھے کیونکہ ان دونوں کلبز کے درمیان ایک معاہدے پر گفتگو جاری تھی اور اب دونوں کلبز اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ نیمار 2 سال کے معاہدے پر الہلال میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی شادی کی تیاریاں شروع، دلہن کون ہے؟ اہم خبر آ گئی

اس معاہدے کے بعد اب نیمار اپنے نئے ساتھی کالیڈو کولیبالی، روبین نیوس اور سرج ملنکوویچ-ساویچ کے ساتھ کھیلیں گے جنہوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں الہلال میں قدم رکھا,واضح رہے کہ سعودی فٹبال کلبز نے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت وہ فٹبال کے کچھ بڑے ستاروں کو منافع بخش معاہدوں کی پیشکش کر رہے ہیں ,  نیمار سے قبل رونالڈو اور میسی بھی  مختلف سعودی کلبز کو جوائن کر چکے ہیں ۔