76 واں یوم آزادی، پاکستان کا پہلا سٹی چینل سٹی 42 بھی پندرہ برس کا ہوگیا

Aug 15, 2023 | 00:45:AM
76 واں یوم آزادی، پاکستان کا پہلا سٹی چینل سٹی 42 بھی پندرہ برس کا ہوگیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وطن عزیز کے 76 ویں یوم آزادی کے ساتھ ہی زندہ دلان لاہور کا مقبول ترین اور پہلا سٹی چینل سٹی 42 بھی پندرہ برس کا ہوگیا۔

اس حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈکوارٹر میں سٹی 42 کی پندرہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ادارے کی ٹیم کیساتھ کیک کاٹا۔

سٹی نیوز نیٹ کے ہیڈ کوارٹر میں لاہور کے پہلے سٹی چینل سٹی 42 کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور ادارے کی 15 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر سید محسن رضا نقوی نے کہا ’ خوشی ہے سٹی 42 نے شہریوں کے مسائل کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ حل کرانے میں بھی کردار ادا کیا‘۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لبرٹی چوک میں ملک کے سب سے بڑے پرچم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیم اچھی ہو تو آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں، میری ٹیم اچھی ہے جسکی وجہ اللہ نے کامیابی دی تاہم چینل کے آغاز پر بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا۔

سٹی 42 کی پندرہویں سالگرہ کی تقریب میں سینئر اینکر پرسن سلیم بخاری، گروپ ایڈیٹر نوید چودھری، ڈائریکٹر نیوز 24 نیوز میاں طاہر، ڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم، اِن پٹ ہیڈ سٹی 42 سید زین العابدین، سینئر صحافی زاہد چودھری، سینئر رپورٹر شاہین عتیق، علی خان، اینکر پرسن عامر ڈار، ملک اشرف، عرفان ملک، شاہد سپرا، عابد چودھری، علی مسلم ساہی، جنید ریاض، وسیم احمد، جمال الدین جمالی، چیف کیمرہ مین طاہر خان سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی۔