نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لبرٹی چوک میں ملک کے سب سے بڑے پرچم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Aug 14, 2023 | 22:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور لبرٹی چوک میں ملک کے سب سے بڑے پرچم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن سب سے بلند پاکستانی پرچم بنانے کا عزم کیا ہے اور یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم اس مملکت خداداد کا پرچم رہتی دنیا تک سربلند رکھنے کیلئے تن من دھن سب قربان کرنے کو تیار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آزادی بہت بڑی نعمت, قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،محسن نقوی

افتتاح کے موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو منصوبے کےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا اس منصوبے میں حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، پرائیویٹ سیکٹر اور پی ایچ اے کیساتھ مل کر لبرٹی چوک میں اس عظیم قومی نشان کی موجودگی یقینی بنا رہے ہیں۔