کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ کی وطن واپسی، شانداراستقبال

Aug 15, 2022 | 11:20:AM
کامن ویلتھ گیم, میڈلسٹ, وطن واپسی، شاندار,استقبال, اسلامی یکجہتی گیمز  ,سپورٹس بورڈ
کیپشن: کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ ائیر پورٹ سے باہر آ رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور  ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز  میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان واپس پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ  آصف زمان کی جانب سے  کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، میڈلسٹ نائب گل اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا،میڈل ہولڈرز پر پھولوں کی بارش ، اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان زندہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

 کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی گیمز میں طلائی تمغے جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں آج ایکشن میں ہوں گے۔

خٰیال رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت کر آنے والوں کیلئے انعامی رقوم کا اعلان کر رکھا ہے۔