کیا وا قعی عا طف اسلم نے شا ہ رخ کی فلم میں گانے سے انکا ر کیا تھا؟

Aug 15, 2021 | 17:53:PM
کیا وا قعی عا طف اسلم نے شا ہ رخ کی فلم میں گانے سے انکا ر کیا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف گلو کا ر عا طف اسلم نہ صرف پا کستان بلکہ بھا رت میں بھی اتنے ہی مقبو ل ہیں ۔غیر ملکی میڈیا سےایک انٹرویو میں جب میزبا ن نے ان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ایک وقت میں آپ اتنے مصروف تھے کہ آپ نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گانے سے انکار کر دیا تھا؟ یہ بات شاہ رخ نے خود کہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس سو ال کے جو اب میں  عاطف اسلم نےکہ کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، مجھے زندگی میں محض ایک مرتبہ ہی شاہ رخ خان سے ملنے کا موقع ملا، وہ بہت اچھے انسان ہیں، مجھ سے ذاتی طور پر  نہیں بلکہ ان کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

عا طف اسلم نے مزید کہا کہ میں نے 'گیرووا' گانا گایا بھی تھا، میں نے گانا ریکارڈ کیا اور ان کی ٹیم کو بھیج دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوا، میں شاہ رخ کے لیے کبھی مصروف نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے اس بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ میں نے گانا ریکارڈ کر کے بھجوا دیا تھا۔

یا د رہے کہ  با لی وڈ کے معروف ادا کا رشاہ رخ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے عاطف کو اپنی فلم میں گیرووا گانا گانے کی پیشکش کی تھی لیکن وقت نہ ہونے کے باعث عاطف نے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ لارا دتہ کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف