اداکارہ لارا دتہ کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف

Aug 15, 2021 | 17:23:PM
اداکارہ لارا دتہ کا اکشے کمار سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ لارا دتہ نے بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اداکار اکشے کمار سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ میرےلائف ٹائم ہیرو  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لارا دتہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اکشے کمار کو اپنا اچھا دوست، فلسفی اور رہبر برقرار رکھا ہے۔ فلم ’بیل باٹم‘ میں وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کے لیے مجھے اکشے کمار نے کہا، میں ان پر پورا اعتماد کرتی ہوں، اس سے قبل بھی وہ مجھے متعدد فلموں کے لیے آفر کرچکے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کو یقین ہے کہ میں فلم میں اندرا گاندھی کا کردار اچھی طرح نبھا سکتی ہوں، اکشے کمار مجھے میری پہلی فلم سے مسلسل سپورٹ کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ مجھے چیلینجز قبول کرنے کے لیے حوصلہ دلاتے ہیں، اکشے کمار میرے سب سے بڑے سپورٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری