پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

Aug 15, 2021 | 17:03:PM
پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے.اس فلم میں معروف اداکارہ ماہرہ خان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار دا کرتی نظر آئیں گی۔ماہرہ خان کو اس فلم کے ٹیزر میں پاک فوج کے یونیفارم میں ملبوس باوقار اور بااعتماد دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نگار جوہر پاکستانی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی واحد اور پہلی خاتون ہیں اور ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھا رتی اداکا رہ کی نا منا سب ویڈیو ۔۔ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل