کے پی ایل ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز کی راولا کوٹ ہاکس کو شکست ۔۔فائنل میں کوالیفائی کرلیا

Aug 15, 2021 | 00:19:AM
کے پی ایل ۔۔مظفر آباد ٹائیگرز کی راولا کوٹ ہاکس کو شکست ۔۔فائنل میں کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ کے کوالیفائر میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس کو 7 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق مظفر آباد ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے جس میں انور علی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، بولنگ میں عمران رندھاوا اور دانش عزیز نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔میچ کی دوسری اننگز میں راولا کورٹ کے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں۔

حسین طلعت نے شاندار 52 رنز کی اننگ کھیلی، دانش عزیز جارحانہ بلے بازی کے بل بوتے پر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے لیکن بالآخر سہیل تنویر کے ہاتھوں دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں گرنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔راولا کوٹ کےآخری کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے اور مظفر آباد ٹائیگرز نے 7 رنز سے فتح سمیٹ کر کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، بہترین کارکردگی پر انور علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوعمر لڑکی کو اس قدر بھیانک طریقے سے قتل کر دیا گیا کہ جا ن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئیں گے