نوعمر لڑکی کو اس قدر بھیانک طریقے سے قتل کر دیا گیا کہ جا ن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئیں گے

Aug 14, 2021 | 22:16:PM
 نوعمر لڑکی کو اس قدر بھیانک طریقے سے قتل کر دیا گیا کہ جا ن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) وینزویلا میں ایک نوعمر لڑکی کو بھیانک طریقے سے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش فریزر میں رکھ دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ  کے مطابق اس 19سالہ لڑکی کا نام اینا گیبرئیلا میڈینا بلانکو  جسے مبینہ طور پر ا س کے بوائے فرینڈ نے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق اینا کا اپنے سابق پارٹنر سے ایک 4سالہ بیٹا بھی تھا اور اب وہ اس پارٹنر سے قطع تعلق کرکے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ دارالحکومت کراکس میں رہ رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:بے با ک ادا کا رہ رادھیکا نے ٹو یٹر پر متنازعہ تصاویر شیئر کر دیں

بچے کی وجہ سے اس کے سابق پارٹنر کا اس کے ساتھ رابطہ رہتا تھا۔  کئی روز تک اس کا اینا کے ساتھ رابطہ نہ ہوا تو وہ اس کے گھر چلا گیا جہاں دروازے پر لگاتالہ دیکھ کر اس نے ہمسایوں سے بات کی اور ہمسایوں کے شکوک و شبہات کا اظہار کرنے پر اس نے پولیس کو بلا لیا۔پولیس جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی تو فریزر سے اینا کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتو لہ کے جسم میں 50سے زائد بار پیچ کس گھونپا گیا تھا۔ پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھا رتی اداکا رہ کی نا منا سب ویڈیو ۔۔ سو شل میڈیا پر بھو نچا ل