عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

Apr 15, 2024 | 19:44:PM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
کیپشن: خام تیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل  ہے۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69 سینٹ کمی کے بعد  84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔

گزشتہ ہفتے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں اکتوبر 2023 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھی تاہم اب قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا کہ  ایران اسرائیل کشیدگی برقرار رہی تو خام تیل قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا روپے کو زبردست رگڑا یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بڑی حیران کن کمی