حافظ آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Apr 15, 2023 | 10:29:AM
حافظ آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حافظ آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق تھانہ کسیسے کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو راہگیر شہری  جاں بحق ہو گئے، دونوں موٹر سائیکل سوار علاقہ نائی والا جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے نا رکنے پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عدنان اور زین کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر  لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈاکو موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔