گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

Apr 15, 2023 | 10:03:AM
گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کی موسمی صورتحال بتا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ  چلنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کےبیشتر اضلاع   میں  دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا، چترال، دیر، سوات، کرم اور خیبر میں  شام یا رات میں  گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع   میں موسم خشک اور  گرم  رہنے کی توقع ہے، بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتر اضلاع   میں بھی موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج کیلئے پیدل سفر کرنیوالا پاکستانی نوجوان ساڑھے6 ماہ بعد اللہ کے گھر پہنچ گیا

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شام یا رات میں  کوئٹہ ، پشین ،  قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، مستونگ، قلات، نوشکی اور خاران  میں گرج چمک آندھی  اورتیز ہواوٗں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور رات  میں بارش کا امکان ہے۔