خیر پور ؛تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ،دوبچوں سمیت 4افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقار حسین منگی)خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 5 سالہ سمیرا، 6 سالہ اقصیٰ، 30 سالہ عبدالرحمن اور خاتون مراد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کراچی سے کندھ کوٹ جا رہے تھے،گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے سکواڈ کو حادثہ