سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کو حادثہ، 5 اہلکار زخمی

Sep 14, 2025 | 17:52:PM
سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کو حادثہ، 5 اہلکار زخمی
کیپشن: جسٹس عائشہ ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری )لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا سکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا اور ایلیٹ فورس کی گاڑی اُلٹنے سے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ بھجوا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر، عبداللہ  اور مبشر شامل ہیں، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :صدر زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر