صدر زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کیا، اور اسے شاہکار قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں طے کیا، اس دوران انھیں ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے، جو 45 ہزار کلومیٹر ٹریک پر مشتمل ہے اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر اس نیٹ ورک سے سفر کرتے ہیں۔
چین کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں، چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا ہے جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔
صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا۔
صدر آصف علی زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 14, 2025
چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل
صدر مملکت کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی
چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک، 45 ہزار کلومیٹر ٹریک اور… pic.twitter.com/cECiw8m5Ga
صدر کا کہنا تھا کہ چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لیے سبق آموز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے
اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں، جب کہ میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔