بنگلادیش کی معروف گلوکارہ فریدہ پروین 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں 

Sep 14, 2025 | 00:20:AM
بنگلادیش کی معروف گلوکارہ فریدہ پروین 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی معروف لوک گلوکارہ اور "لالن گیتی کی ملکہ" کے لقب سے شہرت پانے والی فریدہ پروین 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فریدہ پروین طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور انہیں ہفتے میں دو بار ڈائیلیسس کروانا پڑتا تھا،2 ستمبر کو ڈائیلیسس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں حالت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کرکے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

 کئی دنوں تک علاج جاری رہنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں،مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر اور چار بچے شامل ہیں، گلوکارہ کو متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے