تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 14, 2023 | 19:30:PM
تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے  چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ   ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ کے روزاسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم پشاور، صوابی ، مردان ، مانسہرہ، دیر ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، چکوال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خضدار اور گردوانواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم مٹھی ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا جمع کرنیوالوں کیلئے بری خبر؛ قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،صرافہ بازار سے اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق   گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔