اداکارہ سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار

Sep 14, 2021 | 18:17:PM
 اداکارہ سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانٰیٹرنگ ڈیسک)سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔  گزشتہ سال شادی کرنےوالی سارہ خان نے انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق اب سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار ہے ۔انہوں نے اپنی نئی تصویر کے کیپشن میں اپنے ہونے والے بچے کے حوالے سے لکھا ہے کہ’میں تمہیں اپنی گود میں لینے کے لیے بےتاب ہوں۔اُن کی یہ تصویر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محبت برسادیناتم ،ساون آیا ہے۔۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس