بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد) پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر تے ہوئے کھدی سڑک پر بری طرح گر پڑے۔
تفصیلات کے مطابق 700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی،ڈاکٹرز کے مطابق مصطفیٰ قریشی مکمل بیڈ ریسٹ کی وجہ سے 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔ اداکار مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا، میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں جانا تھا، مگر نہیں جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے